( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. تُخْمی گھوڑا

    وہ گھوڑا جو نسل کشی کے لیے مخصوص ہو اور جس کا نسل نامہ احتیاط سے رکھا جائے.
     

  2. تُخْمی لَمْحَہ

    وہ مخصوص عِلّی لمحہ جو تخم کی روئید کی کا سبب بنے؛ وہ لمحہ جو کسی مخصوص تاثیر سے بطور علت کوئی معلول پیدا کرے ، کوئی کا کرنے کا مناسب ترین ثانیہ جس میں کیے گئے کام کا حسب دلخواہ نتیجہ برآمد ہو سکے.
     

  3. تَخْمِیر

    ۱. سر شت ، طینت ، خمیر ؛ اصلیت ، ماہیت .
    ۲. خیر اٹھانے یا کیئے جانے کا عمل .
    ۳. خمیر اٹھنے کا وہ عمل جو کھانے پینے کی چیز شراب اور ادویات کے لیے اٹھایا جائے.
    ۴. کسی خیال یا نظریے رغیرہ کی پرورش.
     

  4. تَخْمِیر آوَر

    خمیر پیدا کرنے والا.
     

  5. تَخْمِیری

    تخمیر (رک) سے منسوب .
     

  6. تَخْمِیری سُوءِ بَضْم

    فعل بضم کی خرابی یا خلل.
     

  7. تَخْمِیری عَمَل

    خمیر اُٹھنا خمیر کی وجہ سے ترقی یا کھٹاس پیدا کر ہو جانا.
     

  8. تَخْمِیری فِعْلِیات

    علم الابدان کی ایک ذیلی شاخ جس میں نظام بضم سے بحث کی جاتی ہے .
     

  9. تَخْمِیری نظِام

    خمیر حاصل کرنے یا پیدا کرنے کا طریقہ یا عمل.
     

  10. تَخْمِیس

    پان٘چ حصوں میں کرنا ،خمسہ (جو شاعری کی ایک صنف ہے جس میں پان٘چ بیت کا ایک بند ہوتا ہے) نیایا ، مخمس بنانے کا عمل.