( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۷۳ نتائج (۰سیکنڈ )
دُعا ے سَیفی
ایک موثر دعا.
دُعا ے صَنَمی قُرَیش
آنحضرتؐ کی ایک تمنا کہ قریش اسلام میں شامل ہوجائیں ، ایک دُعا جس کے متعلق امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا کہ جو شخص اس دُعا کو پڑھے گا اس کو ایسا ثواب حاصل ہو گا گویا اس نے آںحضرتؐ کے ساتھ جنِگ حد اور جنگ تبوک مین جہاد کیا.
دُعا ے عام
(مسیحی) دعائے معمولہ ، وہ دعائین جو شاہ ایڈورڈ ششم کے وقت میں مرتب ہوئیں اور کلیسائی انگلستان میں رائج ہیں (Common Prayer) .
دُعا ے عَکَاسَہ / عَکاشَہ
ایک دعا جو ایک صحابی سے منسوب ہے جو انھوں نے حضور صلعم کی غار میں موجودگی پر مکڑی کا جالا تاننے کے وقت پڑھی تھی.
دُعا قَبُول ہونا
مراد پوری ہونا ، مقصد حاصل ہو جانا.
دُعا ے قَدَح
بارش کی دعا ، دعائے اِستسقا.
دُعا ے قُنُوت
۰۱ (اہلِ سُنّت) ایک مقرر دعا (بزبانِ عربی) جو نمازِ وتر کی تیسری رکعت میں پڑھی جاتی ہے.
۲. (فِقہؑ جعفری) مقرر دعا (بزبان عربی) جو ہر نماز کی دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد (رکوع سے پہلے) ہاتھ دعا کے لیے اُٹھا کر پڑھی جائے.
دُعا کَرْنا
۰۱ خیر خواہی کے ساتھ یاد کرنا.
۰۲ جب کوئی شخص کیس کا مزاج پوچھتا ہے تو اس کے جواب میں بھی کہتے ہیں کہ دعا کرتا ہوں ؛ سلام کرنا.
دُعا کَہْنا
۰۱ نیک تمنّا کا اظہار کرنا.
۰۲ رخصت ہونا.
دُعا ے کَنجْ الْعَرْش
اوراد و ظائف پر مشتمل ایک وِرد جس کو عرش سے نازل ہونے والی رحمتوں کا خزانہ کہا گیا ہے.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>