( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۸۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گول مال کَر دینا / کَرْنا
۱. غائب کر دینا، بیچ دینا.
۲. گھپلا کرنا، پیچیدگی پیدا کرنا رکاوٹ ڈالنا.
گول مَٹول
۱. چھوٹے قد کا ، مدور ، پُر گوشت جسم والا ، موٹا.
۲. اُلجھا ہوا، پیچیدہ.
گول مِرْچ
سیاہ مرچ ، سفید مرچ ، دکنی مرچ.
گول مُنھ
آفتابی چہرہ ، ماہتابی چہرہ جو خوبصورتی میں شمار کیا جاتا ہے لمبے یا کتابی چہرے کے مقابل
گول مول
۱. گولائی لیے ہوئے ، مدور ، گول مٹول.
۲. (i) موٹا تازہ ، گول مٹول ، فربہ.
(ii) (کنایۃً) بے وقوف
۳. (محاورۃً) مبہم ، جس میں گھماؤ پھراؤ ہو، غیر واضح.
۴. خاموش ، دم بخود.
گول مول رَہْنا / ہو رَہْنا
خاموش ہو رہنا ، جواب نہ دینا
گول میز
مدوّر میز ، مستدبر میز ، وہ میز جس کے اوپر کا تختہ گول ہو خصوصاً وہ داستانی میز جو گول شکل کی بنائی گئی تھی تاکہ فرقِ مراتب باقی نہ رہے.
گول میزْ کانْفَرَنْس
(سیاسیات) ایسی کانفرنس جس میں مندوبین گول میز کے گِرد بیٹھ کر مسائل کو زیرِ غور لائیں تاکہ مراتب کا امتیاز باقی نہ رہے ، مثال کے طور پر ۱۹۳۰ء میں جب متّحدہ ہندوستان میں سِول نافرمانی تحریک شروع ہوئی تو حکومتِ برطانیہ نے اہلِ ہند کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے پہلی بار لندن میں ایک کانفرنس بلائی .
گول ناکا
(سوئی سازی) سوئی میں تاگا ڈالنے کا گول نقطے کی مانند سُوراخ ، کٹواں ناکا یا چرواں ناکا کے مقابل جو لمبا سوراخ ہوتا ہے.
گول نُقْطَہ
گول نشان جو بطور علامت فُل اسٹاپ کے لیے استعمال ہوتا ہے صفر کا نشان (چو کور نقطے کے مقابل).
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>