( تاریخی ا ُصول پر )


گول میزْ کانْفَرَنْس (--- ی مج ، سک ز ، ن ، فت ف ، ر، سک ن) امث  

(سیاسیات) ایسی کانفرنس جس میں مندوبین گول میز کے گِرد بیٹھ کر مسائل کو زیرِ غور لائیں تاکہ مراتب کا امتیاز باقی نہ رہے ، مثال کے طور پر ۱۹۳۰ء میں جب متّحدہ ہندوستان میں سِول نافرمانی تحریک شروع ہوئی تو حکومتِ برطانیہ نے اہلِ ہند کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے پہلی بار لندن میں ایک کانفرنس بلائی .