( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰       >
  1. داغ دوز

    ( مجازاً ) داغ کو اچَھا کرنے والا ، چارہ گر ، مسیحا.
     

  2. داغ دوزی

    داغ دوز (رک) کا کام یا منصب ؛ ( مجازاً) چارہ گری ، پیوند کاری.
     

  3. داغ دِہ

    داغ دینے والا .
     

  4. داغ دِہی

    داغ دہ (رک) کا کام ، داغ اندازی ، داغ لگانے کا معل.
     

  5. داغ دیکْھنا

    داغ دِکھانا ( رک ) کا لازم.
     

  6. داغ دینا

    ۱. (i) ( تان٘بے یا لوہے وغیرہ کو گرم کر کے ) جِسم کے کسی حِصّے پر نِشان لگانا ( شاہی اصطبل کے گھوڑوں ، غُلاموں یا فوجی سپاہیوں وغیرہ کے بطور علامت نشان لگائے جاتے تھے ).
    (ii) جِسم کے اُس حصّے کو ( جہاں زخم ، ناسُور یا در وغیرہ ہو ) دھات کے کِسی الے یا ٹُکڑے وغیرہ سے جلانا تاکہ وہ جلد اچَھا ہو جائے ( خُون بند کرنے کے لیے بھی یہ عمل کیا جاتا ہے ) .
    ۲. جُدائی ، محروس یا موت وغیرہ کا رنج پہن٘چانا : نکلیف یا صدمہ پہنچانا.
    ۳. عیب لگانا ، تہمت دھرنا ، اِلزام دینا ؛ کلنگ کا ٹیکا لگنا.
    ۴. رشک یا حسد سے جلانا
    ۵. آتش بازی میں آگ لگانا ، آتش بازی چھوڑنا.
    ۶. ( ہِندو) مُردے کو جلانا.
    ۷. ( توپ یا بندوق وغیرہ ) سر کرنا ، چلانا.
    ۸. (i) ( فعتاً یا غیر متوقع طور پر ) کوئی نامُنا سب کاروائی کرنا ؛ درخواست دینا ؛ مُقدم دائر کرنا.
    (ii) غیر متوقع طور پر سوال کرنا.
    ۹ ، بگھارنا گِھی میں اِلائچی اور گرم مصالحہ کا بگھار لگا کر ہنڈیا کو داغ دو.
    ۱۰ . شکایت کرنا ، چُغلی کھانا .
     

  7. داغ دَھرْنا

    رنج سہنا ، صدمہ اُٹھانا.
     

  8. داغ دھوبی

    ( دُھلائی ) کپڑے کے داغ دھبّے نِکالنے والا کار گر.
     

  9. داغ دھونا

    رنج و ملال ، بدنامی یا ذِلّت وغیرہ کو دُور کرنا ، بُرائی کو مِٹا دینا.
     

  10. داغ ڈالْنا

    داغ پڑنا ( رک ) کا تعدیہ ؛ صدمہ پہن٘چنانا.