( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر بَنْنا
۱. گھر آراستہ ہونا ، گھر تعمیر ہونا ، جگہ بننا.
۲. قدم جمنا ، گھر میں دولت آنا ، گھر میں بیوی آنا.
گَھر بول اُٹْھنا
گھر کے آثار سے ظاہر ہوجانا ، نمایاں ہوجانا ، عیاں ہونا ، ظاہر ہونا
گَھر بولْنا
چہچہانا ؛ بارونق ہونا
گَھر بِیاہ اور بَہُو پپلیوں
سخت بدانتظامی ہے ؛ بے موقع کی خوشی کے وقت مستعمل یا جب مان باپ چین کریں اور اولاد مصیبت بھگتے اس وقت بولتے ہیں.
گَھر بَیٹھا کَرْنا
مطمئن کردینا ، خوشحالی اور فارغ البالی کردینا ، کام کاج سے بے نیاز کردینا.
گَھر بَیٹْھنا
۱. خانہ نشین ہونا ، بیکار بیٹھنا ؛ معطّل ہونا.
۲. بیکار ہونا ، بے روزگار ہونا.
۳. نوکری چھوڑنا ، پینشن لینا.
۴. مکان کا بارش یا سیلاب کے سبب اچانک گِرنا (اس معنی میں بیٹھ جانا بھی مستعمل ہے) گھر ڈھینا.
۵. کسی طوائف کا کسی کے گھر میں رہ پڑنا ، مدخولہ ہونا ، طوائف کا کسی کے لئے بغیر نکاح کے مخصوص ہوجانا.
۶. عورت کا شوہر کی موت یا طلاق کے بعد دوسرے مرد سے نکاح کر لینا یا کسی مرد کی رفاقت حاصل کرلینا
گَھر بَیٹھی روٹی
وہ روزی جو محنت مشقّت کے بغیر ملے ؛ (مجازاً) وظیفہ ، پنشن یا کرایہ
گَھر بَیٹھے
کہیں آئے جائے بغیر ، فکر و تردّد کے بغیر ، سعی و کوشش کے بغیر ، مفت میں.
گَھر بَیٹھے آدھا بَھلا
رک : گھر کی آدھی بھلی ، گھر بیٹھ کر آرام سے ہونے والی تھوڑی آمدنی بھی اچّھی ہے
گَھر بَیٹھے بیردَوڑانا
جادو کے زور سے کسی کو اپنے گھر بلوانا ، گھر میں بیٹھ کر تسخیر کا عمل کرنا ، موکَل دوڑانا ؛ موٹھ چلانا
<
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
>