( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر دامادْ لینا
بیٹی کو اس شرط یا وعدے پر بیاہنا کہ اس کاشوہر بھی بیٹی کے گھر یعنی سسرال میں رہے گا ، داماد کو بیٹا بناکر گھر رکھنا.
گَھر دَر
گھر بار ، اپنا گھر.
گَھر دِکھانا
کسی شخص کو اس غرض سے مکان پر لانا کہ پھر وہ کسی رہبر کے بغیر آسکے ؛ کرایہ دار کو مکان کا ملاحظہ کرانا ، کسی کو مکان پر جانے کے لیے مجبور کرنا
گَھر دَوار
رک : گھردر.
گَھر دَواری
ایک محصول جو فی گھر یا دکان چولھے کے پیچھے لیا جاتا تھا
گَھر دُور بھروٹا بھاری
گھر دور ہے اور بوجھ بہت ہے ، سخت مشکل یا سخت مصیبت کے وقت بولتے ہیں
گَھر دیکھ پانا / لینا
۱. گھر دیکھ لینا (کسی ضرررساں شے کے بار بار آنے کے موقع پر بولتے ہیں ).
۲. راستہ جان لینا ، مکان جان لینا ، گھر سے مانوس ہوجانا ، راستے سے واقف ہونا.
گَھر دیکْھنا
گھر پر توّجہ دینا ، گھر کی دیکھ بھال کرنا.
گَھر ڈال لینا
بغیر نکاح کے حرم میں داخل کرنا ، گھر میں ڈال لینا ، داشتہ کے طور پر رکھنا.
گَھر ڈُبانا
رک : گھر ڈبونا.
<
۵
۶
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
>