گوجروں نے اسے (اُجورہ دار کو) لوٹ لیا ، روپیہ کمّل سب لے لیا ، خط اس دار و گیر میں گر پڑا .
(۱۸۶۹ ، غالب ، مکاتیب ، ۷)
فوجی خدمت سے کنارہ کشی اختیار کرنا ، دار و گیر کا مستوجب ہونے لگتا .
(۱۹۴۵ ، جدید قانون بین الممالک کا آغاز ، ۶۹)
حضرات امامیہ نے بھی دار و گیرِ اہلِ سُنّت سے نہ بچایا تب اسکو چھوڑا .
(۱۸۷۰ ، آیات بینات ، ۱ ، ۱ ، : ۶۳)
انہوں نے نہایت مبالغے سے کام لیا اور عیسائیوں پر سخت دار و گیر کی .
(۱۹۴۰ ، مقالات شبلی ، ۱ : ۱۴۶)
بابیوں میں پھر سے زندگی کے آثار نمودار ہو گئے اور حکومت کی دار و گیر بھی بڑھ گئی .
(۱۹۶۷ ، اردو دائرۂ معارفِ اسلامیہ ، ۳ : ۸۳۱)
لگیا ہور پھر آیا واں تھے او تیر
او حیدر کنیں آیا کر دار و گیر
تمام دن آتشِ جنگ مُشتعل رہی ، اس دار و گیر میں خواجہ ابو الحسن و راجہ بکرما جیت سے تردداتِ نمایاں ظہور میں آئے .
(۱۸۹۷ ، تاریخ ہندوستان ، ۶ : ۱۶۱)
دار و گیر کا زمانہ ہے جگہ جگہ پر جال بچھے ہوئے ہیں کسی پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا .
(۱۹۸۰ ، دیوار کے پیچھے ، ۱۴)