ثقل و خّفت اجسام اور وِن کا دباؤ اور وِنکی حرکت معلوم ہوتی ہے .
(۱۸۵۶ ، فوائد الصبیان ، ۸۸).
نئی آبادی کے دباؤ کا لحاظ رکھتے ہویے شہروں میں اصلاح و ترقی نہیں کی گئی .
(۱۹۴۴ ، آدمی اور مشین ، ۱۷۶).
فضا بھی دیگر اشیا کی مانند اپنا وزن رکھتی ہے اور فضا کے اس وزن کو دباؤ کہتے ہیں .
(۱۹۶۷ ، عالمی تجارتی جغرافیہ ، ۵۳).
مست رہنا وقت کے حاکم کو کھووے ہے دباؤ
شاہ کو ہے سلطنت میں سب سے ہشیار بھل
آدمی جو ہنر سیکھتا ہے . . . جو کام کرتا ہے یا تو اپنے شوق سے کرتا ہے یا کسی کے دباؤ سے .
(۱۸۷۳ ، مجالس النسا ، ا : ۷۶).
سوسائٹی کا دباؤ بھی اپنا اثر کیے بغیر نہیں رہتا .
(۱۹۵۸ ، شاد کی کہانی شاد کی زبانی ، ۵۶).
غوث پر غالب ہوا میرا دباؤ
تو دیے ہیں بیچ مجکوں مادہ گاؤ
اگر دباؤ کسی کا تمہارے دل پہ نہیں
تو ہم کو دیکھ کے تم کان کیوں دباتے ہو
حاجی صاحب کا شہر میں اتنا دباؤ تھا کہ ارباب نشاط بھی ان کی مرضی کے خلاف ورزی نہ کر سکتی تھیں .
(۱۹۱۶ ، بازار حسن ، ۲۶۲).
دباؤ یہ نفرت لوگ برداشت کرتے ہیں .
(۱۸۸۶ ، دستور العمل ، مدرسین دیہاتی ، ۲).
یہ کردار بھی آموزش اور معاشرتی دباؤ کے ذریعے تیری سے بدل جاتے ہیں .
(۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں ، ۱۱۳).