مسلمانوں پر کان٘گریس میں شریک ہوئے کے لینے دباؤ ڈالا گیا ہے .
(۱۸۸۸ ، مکمل مجھموعہ لکچرز واسپیچز ، ۳۶۲).
وارثوں نے آ کر عرض کی اکہ ہم نے خون معاف کر دیا تو آپ نے فرمایا کہ تم کچھ دباؤ تو نہیں ڈالا گیا .
(۱۹۰۴ ، مقالات شبلی ، ا : ۱۹۴).
یہ میرا مہمان ہے . . . اگر تم اس پر زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرو گی تو اس کے تنائج بڑے خطرناک ہوں گے .
(۱۹۸۳ ، سفر مینا ، ۳۹۱).
قاضی صاحب بیشک آپ مسیحیوں پر شریعت کے مطابق دباؤ ڈالیئے .
(۱۸۹۶ ، فلورافلورئڈا ، ۲۹).
شریانیں بھی اس پر دباؤ ڈالتی ہیں .
(۱۹۳۶ ، شرحِ اسباب (ترجمہ) ، ۲ : ۲۸۵).
دشمن نے ایک بازو سے سخت دباؤ ڈالا .
(۱۹۴۰ ، فاطمہ کا لال ، ۱۲۴).