۱. زور دار آواز جو رنج و غم درد و کَرب یا خوف کی حالت میں نکلے زور دار آواز ، چلّاہٹ .
پھر ایسی چیخ دئی جان و زری سی یتیم
کہ گونجا پیر فلک تب سے کر کہاتا ہے
( ۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۲۸۳).
رنڈیاں چیخ مار کر بھاگیں جو سوتی تھیں وہ بھی جاگیں .
( ۱۸۹۰ ، فسانہ دلفریب ، ۱۶ ).
نکلی اک خوف و غم میں ڈوبی ہوئی چیخ
اٹھے جو فریب زندگی کے پردے
( ۱۹۴۷ ، سنبل و سلاسل ، ۲۱۸ ).
اف : مارنا ، نکالنا ، نکلنا .
۲. پرندوں کا بچہ جس کے اڑنے کے پر نہ نکلے ہوں .
(نوراللغات).
س
[ س : چیت کار चीकार ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .