ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بعد میاں اس نے (ہنگری کا ایک اخباری نامہ نِگار) اس انٹرویو کو (علّامہ اقبال کا انٹرویو) ایک مُستقل مضمون کی صورت دے کر انگریزی اخبارات میں بھیج دیا اور بہت سی ضروری باتیں چھوڑ گیا. شاید اس وجہ سے کہ اس کہ مضمون کا ربط قائم رہے.
(۱۹۳۳ ، مکاتیبِ اقبال ، ۱ : ۲۴۲ ).
اُوپر نِیچے میں ربط نہ تھا.
(۱۹۸۶ ، جوالہ مُکھ ، ۵۹ ).
۲. مِلنے جُلنے کی کیفیت یا عمل ، میل جول ، راہ و رسم
یوں اب کوئی بڑھائے کِسو سے ہزار ربط
پر بے مناسبت کے نہ ہو استوار ربط
(۱۸۲۶ ، معروف ، د ، ۱۶۰).
اورراہ میں ربط اور خلط نہ کریں کہ اکثر چور و عیّار و ضعدار لوگون کی شکل بنا کر مُلاقات کرتے ہیں.
(۱۸۴۵ ، جمع الفنون (ترجمہ) ، ۱۰۷ ).
۳. دوستی ، محبت ، لگاؤ.
سو تو یک نہ نوشتہ کاغذ بھی نہ آیا میرے پاس
اُن ہم آوازوں سے جن کا میں کِیا ربط آشکار
(۱۸۱۰ ، میر ،ک ، ۴۲۱ ).
کل تلک تھا وہ ربط وہ اِخلاص
آج وہ شوخ آشنا ہی نہیں
(۱۸۷۲ ، مرآۃ الغیب، ۲۱۴ ).
چنانچہ اُن سے ربط بڑھ گیا.
(۱۹۸۲ ، مری زندگی فسانہ ، ۴۱۴ ).
۴. کسی بات سے ذہن ، طبیعت یا حافظے وغیرہ کی مناسبت یا اِنہماک ، مشق ، مزاولت ، مہارت ؛ عادت.
بُوئے گُلِ عشقِ چمن یاد ہے صیّاد کسے
ربط کُچھ چھوٹتا جاتا ہے گرفتاروں کا
(۱۸۹۵ ، دیوانِ راسخ دہلوی ، ۵۹ ).
اِتنے بڑے جانور کا حملہ روکنے کے لیے بڑی جرأت اور ریطر نشانہ درکار ہے.
(۱۹۰۴ ، ہندوستان کے بڑے شِکار ، ۱۴ ).
خیالات کے تانے پانے اور اُن کے اظہار کا ربط ایک نہایت ہی پیچیدہ نفسیاتی معاملہ ہے.
(۱۹۸۶ ، فیضانِ فیض، ۱۴۷ ).
۵. اِتّحاد ، یگنگت.
اگر یورپ میں کوئی قوم ہے جو بلحاظ فطری مذاق کے ایشا سے کُچھ ربط رکھ سکتی ہے تو وہ فرانسیسی قوم ہے.
(۱۹۲۲ ، نقشِ فرنگ ، ۹۶ )
۶. (صرف ونحو) ایک قِسم کا لفظ ، ایک کلمہ فعلِ ناقص.
فعلِ ناقص بھی جسے بعض قواعد نویسوں نے ربط سے بھی تعبیر کیا ہے کبھی کبھی محذوف ہوتا ہے.
(۱۹۱۴ ، اردو قواعد ، عبد الحق ، ۳۰۵ ).
غیر مُستقل الفاظ کو حروف کا نام دِیا گیا ہے جن کی چار قِسمیں ہیں. ۱- ربط ۲- عطف ۳-تخصیص ۴- فجائیہ.
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .