کاشی کاری ، عمارت کی استرکاری پر چینی کا کام بنانا ، چینی تصویر کاری ، چینی آرائشی انداز کی گلکاری .
جابجا کرسیاں اور بینچیں نہایت خوبصورت و خوشنما آہنی اور چینی کاری کی بچھی ہوئی ہیں .
( ۱۸۸۰ ، تہذیب الاخلاق ، ۲۲۹ )
دیواری نقش و نگار کی چینی کاری اور خاص کر قالب کی چھت پر رنگین کاغذ چھوٹے چھوٹے لوہے کی کیلوں سے جماتا گیا .
( ۱۹۶۳ ، تاج محل ، ۲۹ )
[ چینی + کار(رک) + ی ، لاحقۂ کیفیت ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .