یک یک فن میں انشا کے یوں بے نظیر
کہ جاں طفلِ مکتب فلک کا دبیر
دیگا او جو شہ کن آئیگا تب
آپس کوں قرار طفلِ مکتب
کیا تعقل کیا تحمّل کیا تبختر کیا وقار
طفلِ مکتب درس گہ کا نیزے عقلِ اوّلین
طفلِ مکتب بھی پڑھاتا ہے فلاطوں کو سبق
خلق ہوتا نہیں اس شہر میں کوئی کودن
اتنے بڑے پہلوان کو کس آن بان سے مارا ہے جیسے طفلِ مکتب کو لڑا دیتے ہیں.
(۱۹۰۴ ، آفتاب شجاعت ، ۴ : ۲۷۰)
مولوی صاحب گھنٹوں ... سیاست کے نئے طفلِ مکتب کو گھٹنو گھٹنو چلے کے گُر سِکھاتے رہتے.
(۱۹۸۲ ، آتش چنار ، ۷۶۸)