( تاریخی ا ُصول پر )


عَزِیز  

۰۱ زبردست ، صاحب قوت و اختیار ، غالب ، قادر ؛ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام .
۰۲ پیارا ، محبوب .
۰۳ دوست ، یار ، ساتھی ، آشنا ( عموماً اپنے سے عمر میں چھوٹے کے لیے مستعمل ) .
۰۴ قرابت رکھنے والا ، رشتہ دار .
۰۵ (i) گراں قدر ، پیش بہا .
(ii) بزرگ ، گرامی ، معزز .
۰۶ ( حدیث ) آحاد کی ایک قسم جسے پر زمانے میں دو راویوں نے روایت کی ہو .
( ماخوذ : نورالہدایہ ، ۱: ۵ ) .
۰۷ قدیم زمانے میں مصر کے بادشاہ کا لقب ، ( مصر کے وزیر کو بھی عزیز کہتے تھے ) .
۰۸ ایک قسم کی تلخ بُوٹی جو مقوی معدہ ہے ، قنطاریون
( ماخوذ: پلیٹس ) .