قدیم زمانے میں مصر کے بادشاہ کا لقب ( کسی زمانے میں مصر کے وزیر کو بھی کہتے تھے ) .
تکلیف ہے دلیل خوشی کی تہِ فلک
یوسف عزیزِ مصر ہوئے گِر کے چاہ میں
( ۱۹۰۰ ، نظم دل افروز ، ۲۱۱ ) .
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیم وسلم نے قیصر روم کسراے ایران ، عزیز مصر نجاشی شاہ جش اور غسان و یمانہ کے رئیسوں کو خطوط کے ذریعے اسلام کی دعوت دی .
( ۱۹۶۳ ، محسن اعظم اور محسنین ، ۶۹ ) .
[ عزیز + مصر (عَلَم ) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .