حیوانات میں شیر کی برابر اور کوئی گندہ دہن نہیں ہوتا.
(۱۸۷۷ ، عجائب المخلوقات (ترجمہ) ، ۵۰۹) .
کریہہ ، جیسے کوئی پیرزال گندہ دہن ، نجس ، پلید ، گھروں سے پرے ہنکائی ہوئی .
(۱۹۶۷ ، چراغ اور کنول ، ۸۸) .
شاعروں میں کوئی ہاجی ، ہزل گو ، ریختی گو اور گندہ دہن ایسا نہ ہو گا جو قوم کا مسلمان نہ ہو.
(۱۸۷۹ ، مقالات حالی ، ۱ : ۱۱۷) .
ہزار شکر کہ ہم نہ گندہ دہن مولوی ہیں نہ سیہ مست بادہ ریاکاری ورنہ شرعی شہدے ہوتے.
(۱۹۰۵ ، معرکۂ چکبست و شرر ، ۲۷۳) .