مامون رشید نے کسی عورت سے نکاح کر کے جب قربت کرنا چاہا اس نے انکار کیا ، اور اس کا سبب گندہ دہنی بیان کیا.
(۱۸۸۲ ، بوستان تہذیب (ترجمہ) ، ۱۸) .
چند ہی روز میں بخر یعنی گندہ دہنی کا مرض پیدا ہو جاتا ہے.
(۱۹۰۶ ، الحقوق و الفرائض ، ۱ : ۱۲۶) .
کھانا کھانے کے بعد گندہ دہنی میں کمی پیدا ہو جاتی ہے.
(۱۹۳۶ ، شرح اسباب (ترجمہ) ، ۲ : ۱۹۹) .
دیانند جی کو اپنی کتاب سے کوئی فائدہ نہ ہوا ہر فرقے کے اہلِ علم نے ان کی بدزبانی اور گندہ دہنی کی مذمت کی ہے.
(۱۹۷۳ ، رام راج ، ۱۵) .