۔ پھر شور حاضران مجلس سے اوٹھا ، اور اوس ولدالزنا کوں کچھ اثر نہ کیا ۔
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۲۵۹)
سیاؤش نے کہا معاذ اللہ یہ ولدالزنا کا کام ہے تو مجپر بہرکیف حرام ہے ۔
(۱۸۴۶ ، سرور سلطانی (ترجمہ) ، ۱۰۵)
ولدالزنا جنت میں نہ جاوے گا ۔
۱۸۷۶ ، مضامین تہذیب الاخلاق ، ۲ : ۱۸۱) ۔
۔ لقانے گھرکا کہ او شیطان حرامزادے ولدالزنا نطفہ حرام ان باتوں کا کیا مذکور ہے ۔
(۱۸۹۰ ، طلسم ہوشربا ، ۴ : ۶۹۷) ۔
اے ولدالزنا چل اور امیر کے حکم سے چار درہم ادا کر ۔
(۱۹۲۰ ، انتخاب لاجواب ، اگست ، ۱۵)
اس ولدالزنا نے میان سے تلوار نکال کر اپنے شکار کو بالوں سے پکڑ اس کی بانہیں ۔۔۔۔۔ باندھ دیں ۔
(۱۹۵۹ ، سرود رفتہ ، ۸۴) ۔
وہ شخص جو کسی ولدالزنا بچے کا باپ سمجھا جاتا ہے یا کسی عدالت سے اس کی یہ حیثیت قایم ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔ اس بچے کا مشہور باپ کہلاتا ہے ۔
(۱۹۸۸ ، کشاف قانونی اصطلاحات ، ۳ : ۱۲۷۲) ۔
ولدالزنا جبکہ عادل ہو تو اس کی شہادت مقبول ہے ۔
(۲۰۰۳ ، مجموعہء قوانین اسلام ، ۷ : ۱۹۱) ۔
۲۔ برساتی کیڑے ؛ جیسے : پروانے ، کیڑے ، پتنگے ؛ کیچوے حشرات وغیرہ جو برسات میں پیدا ہو جاتے ہیں اور ستارئہ سہیل کے طلوع سے مر جاتے ہیں ؛ جس کو ملک یمن سے تعلق ہو
(فرہنگ آصفیہ ؛ مہذب اللغات)