شہر میں ایسی وبا پھوٹی کہ نہ شاہ بچا ، نہ اس کا لشکر ۔
(۱۹۴۲ ، مقالات محمود شیرانی ، ۵ : ۵۴۱) ۔
ایک زمانے میں داستانوں کی وبا پھوٹ پڑی ۔
(۱۹۸۸ ، دبستان لکھنؤ کے داستانی ادب کا ارتقا ، ۲۲) ۔
اسی زمانے کا ذکر ہے کہ دلی میں انفلوئنزا کی وبا پھوٹ پڑی ۔
(۲۰۰۳ ، اجمل اعظم ، ۱۳۹) ۔