میں نے وبائے عام میں مرنا اپنے لائق نہ سمجھا۔ واقعی اس میں میری کسر شان تھی ۔
(۱۸۶۱ ، خطوط غالب ، ۲۹۸) ۔
یہ ہے اصل لم اُس تعصب مذہبی کی جو وبائے عام کی طرح لوگوں میں پھیلا ہوا ہے ۔
(۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۱۳۵) ۔
تصنیف و تالیف کی اس وبائے عام میں ۔۔۔۔۔ شاذ و نادر ہی کوئی کتاب ہمارے سامنے ایسی آتی ہے جسے صحیح معنوں میں ہم ایک علمی و ادبی کارنامہ کہہ سکیں ۔
(۱۹۴۷ ، (تعارف) دیوان مومن ، الف) ۔
اگر دنیا میں یہ مرض نہ ہوتا جسے ایک قسم کی وبائے عام کہنا چاہیے تو واقعی لوگوں کو بڑی خوشی اور اطمینان سے بسر کرنے کا موقع ملتا ۔
(۱۹۲۳ ، مضامین شرر ، ۱ : ۲۲۲) ۔
اب وہ وبائے عام ہے نفرت کہیں جسے
عنقا ہے اب وہ چیز محبت کہیں جسے