پالتو مینا جس کی آواز بہت دلکش ہوتی ہے ، ( خصوصاً ) بنگالے کی مینا. ( چونکہ اسے آغا آغا کہنا سکھاتے ہیں اس لیے پیار میں اس کا یہ بھی نام پڑ گیا ).
بیگما نے جو کیا جھک کے سلام آتو کو
آغا مینا نے سنائی اسے یوں ہی آواز
( ۱۸۱۸ ء، انشا ، ک ۱۰۷ )
کمبخت کھیلتی مالتی آغا مینا کی طرح باتیں ملکاتی اڑ گئی.
( ۱۹۳۳ ء، فراق ، مضامین ، ۴ )
[ آغا + مینا ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .