۱۔ کوئی چیز طلب کرلینا، مستعار لینا ، عاریتاً لینا،
مانگ لے مانگ دکھا کر کبھی عُشاق کے دل
باندھ لے گاہ گلا کھول کے وہ زلف کے لٹ
(۱۸۷۲ ، مرأۃ الغیب ،۹)۔
مانگ لے کوئی یاد پتھر سے
وقت پتھرا گیا ہے پتھر میں
(۱۹۹۰ ، شاید ، ۱۷۸)۔
۲۔ نسبت کرنا ، سگائی کرلینا
دراصل جنتی کوبچین ہی میں اس کو کرم آباد والی ماسی نے اپنے لڑکے کے لیے مانگ لیا تھا۔
(۱۹۶۵ ، چوراہا ،۲۸)۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .