تہمت دھرنا ، الزام دینا ، ناحق نام لگانا ، بِلا سبب ملزم ٹھہرانا .
کیوں لیے مرتے ہو بندے کو خدا سے تو ڈرو
میں ہوں کیدھر کو پڑا آپ کدھر سوتے ہیں
(۱۷۹۵ ، قائم ، د ، ۱۱۴) .
آپ کو میں ہلاک کرتا ہوں
لیے مرتے ہو کس پہ مرتا ہوں
(۱۸۵۱ ، مومن ، ک ، ۲۵۸) .
کشتۂ ناز کرے خون کا دعویٰ کس پر
لیے مرتا ہے یہ تو اے دلِ شیدا کس پر
(۱۹۰۳ ، نظمِ نگاریں ، ۵۵) .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .