( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
دَسْت بَدَسْت رَکھ کَر بَیٹْھنا
ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا ، بیکار بیٹھنا ، کام نہ کرنا.
دَسْت بَدَسْتی
ہاتھوں ہاتھ ، ہاتھ کے ہاتھ ، ترت ، فوری.
دَسْت بَدُعا / بَہ دُعا ہونا
دعا کے لیے ہاتھ اُٹھانا ، دعا کرنا ، دعا گو ہونا ، دعا مان٘گْنے کی حالت میں ہونا ، ہاتھ اُٹھا کر دعا کرنا.
دَسْت بُرْد
۱. مال ، دولت ، سرمایہ.
۲. دلیری ، سبقت.
۳. کسی غیر کا قبضہ ، عمل دخل ، تسلّط ، اثر.
۴. خورد برد ، چوری ، غبن ، خیانت.
۵. تباہی ، لُوٹ مار ، غارت گری ، چیرہ دستی.
دَسْت بُرْد کَرْنا
۱. حملہ کرنا ؛ قبضہ کرنا ؛ تَصَرُّف کرنا ، قابو میں لانا.
۲. خرد برد کرنا ، غبن یا خیانت کرنا ، چوری چُھپے مال اُڑا لے جانا.
دَسْت بَرْدار
کسی کام وغیرہ سے ہاتھ اُٹھانے والا ، چھوڑنے والا ، دست کش ، بے تعلق.
دَسْت بَرْدار کَرْنا
علیحدہ کرنا ؛ فارغ کرنا ؛ جُدا کرنا ، ہٹانا.
دَسْت بَرْدار ہونا
ہاتھ اُٹھانا ، باز آنا ، علیحدہ ہونا ، کنارہ کشی اختیار کرنا.
دَسْت بَرْداری
لاتعلق ہو جانا ، قطع تعلق ، کسی کام سے ہاتھ اُٹھا لینا ، ترک کر دینا.
دَسْت بَرْداری دینا
اپنے حق کو چھوڑ دینا ، لاتعلق ہو جانا.
<
۷
۸
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
>