( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۸   ۹   ۱۰   ۱۱   ۱۲   ۱۳   ۱۴   ۱۵   ۱۶       >
  1. سات دِیپ

    ہفت اقلیم ، سات جزیرے ؛ مراد : پوری دنیا.
     

  2. سات دھار ہو کَر نِکَلْنا

    (غذا) ہضم نہ ہونا اور دستوں کی صورت میں بہ کر نِکل جانا ، کھایا پیا پھوٹ پھوٹ کر نِ نکلنا.
     

  3. سات رُوپْیَہ اَور یَہ نَمُود

    چھوٹی حیثیت کا آدمی اپنی بڑائی کی ڈِین٘گیں مارے تو کہتے ہیں.
     

  4. سات سات پانی سے دھونا

    پاک کرنے کے لیے باربار دھونا ، ناپاکی دُور کرنا.
     

  5. سات سُر

    موسیقی کے ساتوں سُر (سرگم ، یعنی کھرج ، رکھب ، گندھار ، مدھم ، پنچم ، دھیوت ، نکھاد ).
     

  6. سات سَکھی کا پی

    ایک نر چڑیا کا نام جس کے ساتھ سات مادہ رہتی ہیں.
     

  7. سات سَمَنْدَر

    ۱. دُنیا کے سات قدیم دریا یا بحرِ اعظمِ (بھرِ اخضر ، بحرِ عمان ، بحرِ قلزم ، بحرِروم ، بحرِ اسود ، بحرِظُلمات اور بحرِ بربر) ؛ ( مجازاً) بحرِ ذخَار.
    ۲. لڑکوں کا ایک کھیل ، پہلا ، دوجا ؛ چمورانی.
     

  8. سات سَمَنْدَر پار

    ۱. (عور) رک : سات دریا درمیان.
    ۲. بہت دُور ، دُور دراز فاصلے پر.
     

  9. سات سِنگار / سِنگھار

    عورتوں کی درج ذیل سات قسموں کی آرائش : مہندی ، سُرمہ ، پان ، مِسّی ، چوٹی ، چوڑی اور افشاں کی آرائشیں.
     

  10. سات سَو چُوہے کھا کے بِلّی حَج کو چلی

    بہت سے بُرے کام کرکے نیک کام کا اَرادہ کرنا ، کثرت سے گناہ کرکے توبہ پر آمادہ ہونے کے موقع پر بولتے ہیں.