۱. دُنیا کے سات قدیم دریا یا بحرِ اعظمِ (بھرِ اخضر ، بحرِ عمان ، بحرِ قلزم ، بحرِروم ، بحرِ اسود ، بحرِظُلمات اور بحرِ بربر) ؛ ( مجازاً) بحرِ ذخَار.
کنور کو پری تخت پہ کر سوار
گئی لے کے ساتوں سمندر کے پار
(۱۷۵۲ ، قِصّۂ کامروپ و کلاکام ، ۳۴).
تِنکا ایک اور سات سمندر
جائے کہاں موجوں سے نِکل کر
( ۱۸۸۴ ، مناجات بیوہ ، ۶ ).
۲. لڑکوں کا ایک کھیل ، پہلا ، دوجا ؛ چمورانی.
( مہذب اللغات ).
[ سات + سمندر (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .