رک : سات پُشتوں کو کھنگال ڈالنا ، پُورے خاندان کو گالیاں دینا یا ذلیل کرنا.
ابھی سب کہہ کے سُن کے رکھ دونگی
سات پیڑھی کو پُن کے رکھ دونگی
( ۱۸۶۹ ، بہارِ عیش ، ۱۵ ).
مرد کسی مخالف سے مقابلہ کرتے وقت متانت اور تمکنت سے کام لے گا ، مگر عورت ایک دم بھر میں ہزاروں گالیاں دے ڈالے گی اور سات پیڑھیوں کو پُن کر رکھ دے گی.
( ۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۱ / ۲ : ۴۳۰ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .