( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۹۹ نتائج (۰سیکنڈ )
سَواد
۱. سِیاہی ، تاریکی ، ان٘دھیرا .
۲. شہر کا گِرد و بیش یا اطراف و جوانب ، حوالئ شہر ، قُرب و جوار ، قریب ، نزدیک ، پڑوس ، نواح .
۳. علاقہ ، سرحد ، تعلقہ ، شہر ، بستی .
۴. مسودہ ؛ تحریر.
۵. سیاہ نُقطہ جو دل پر ہوتا ہے .
۶. پڑھنے لکھنے کا ملکہ ، لیاقت .
سَواد ِ اَعْظَم
۱. شہر کے اِرد گِرد کا علاقہ ، بڑا علاقہ یا شہر .
۲. وہ جماعت جس میں علمائے حقانی کی تعداد زیادہ ہو .
سَواد ُ الْقَلْب
سِیاہ قلب ، سِیاہ دل والا ؛ (مجازاً) بداندیش ، بدخواہ ، شقی .
سَواد ُ الْوَجْہْ فِی الدّارَین
(تصوف) اس سے مراد فنائے تام ہے کہ سالک کا وجود باقی نہ رہے نہ ظاہر میں اور نہ باطن میں اور نہ دنیا میں اور نہ آخرت میں اسی کو فقرِ حقیقی کہتے ہیں اور یہی عدمِ اصلی کی طرف رجوع ہے اور ازاتم الفقر فھواللہ سے اِسی طرف اِشارہ ہے .
سَواد ِ چَشْم
آنکھوں کی سِیاہی .
سَواد ِ خَط
اندازِ تحریر ، طرزِ تحریر ، روشِ خط .
سَواد خواں
کم پڑھا لکھا ، مبتدی ، کتاب پڑھنے والا ، حرف شناس ، قاری.
سَواد خوانی
کتاب خوانی ، پڑھنا ، حرف شناسی .
سَواد ِ دِل
سِیاہ قلبی ، دل کی سِیاہی ، دل کا سیاہ داغ ، خال سویدا .
سَواد ِ دِیدَہ
رک : سوادِ چشم .
<
۹
۱۰
۱۱
۱۲
۱۳
۱۴
۱۵
۱۶
۱۷
>