( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲  
  1. ِوفاقی شَریعَت کورٹ

    رک : وفاقی شرعی عدالت ۔
     

  2. ِوفاقی مَجمُوعَہء خَزینَہ

    مرکز کے تحت ایک فنڈ (بنک آف انگلینڈ کے طرز پر) جس میں محصولات جمع ہوتے ہیں اور اس میں سے وہ ادائیگیاں کی جاتی ہیں جن کے لیے پارلیمنٹ کی سال بہ سال منظوری کی شرط نہیں(Consolidated Fund) ۔
     

  3. ِوفاقی مُحتَسِب

    وفاق کے تحت سرکاری عہدے داروں کے خلاف شکایات کی تحقیق پر مامور افسر یا قاضی ۔
     

  4. ِوفاقی مَحکَمَہ

    وفاقی حکومت کا کوئی محکمہ ، مرکزی حکومت کا ادارہ ۔
     

  5. ِوفاقی مُعتَمَدِیَہ

    دفتر وفاقی معتمد ، وفاقی سیکریٹری کا دفتر ، مرکزی حکومت کا سیکریٹریٹ ؛ مرکزی حکومت کے دفاتر کی عمارات ۔
     

  6. ِوفاقی مُقَنِّنَہ

    وفاقی قانون ساز ادارہ ، مرکزی قانون ساز اسمبلی ، وفاقی ایوان ِنمائندگان ۔
     

  7. ِوفاقی مُلازِمِین

    مرکزی حکومت کے تحت چلنے والے اداروں میں کام کرنے والے افراد ، مرکزی حکومت کے ملازمین ۔
     

  8. ِوفاقی نِظام

    (سیاسیات) مرکزیت کا اُصول جس کے تحت ایک سیاسی نظام میں بعض اختیار مرکز کو دیے جائیں ، مرکزیت ، وفاقیت۔
     

  9. وِفاقِیَّت

    ۱۔ وفاق ہونے کی حالت نیز وفاق ہونے کے اُصول ۔
    ۲۔ کئی ریاستوں یا صوبوں کا مل کر ایک حکومت بنا لینا ، مختلف ریاستوں کا اپنی اندرونی خود مختاری کو قائم رکھتے ہوئے متحدہ حکومت قائم کرنا ۔
     

  10. وِفاقِیَہ

    ۱۔ صوبوں یا ریاستوں کا اتحاد جس میں شامل اکائیاں ایک مرکزی حکومت قائم کرکے اپنے بعض اختیارات اسے سونپ دیتی ہیں اور ان اکائیوں کا جداگانہ وجود ختم ہو جاتا ہے ، وفاقی طرزِ حکومت کے اُصول پر قائم کوئی ملک ، وفاق ، فیڈریشن ۔
    ۲۔ استعارے کی ایک قسم جس میں مستعارلہ اور مستعار منہ کا اجتماع ممکن ہو ۔
    ۳۔ وفاق سے متعلق یا منسوب ، وفاق کا ، وفاقی ۔