( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
گَھر کھودے ایندھن بہت
امیر غریب بھی ہوجائے تو اس کے پاس کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے.
گَھر کھوکَر تَماشا دیکْھنا
گھر پھونک تماشا دیکھنا ، گھر برباد کرکے عیش منانا ، عیش و عشرت میں مال دولت لٹا دینا.
گَھر کھونا
گھراُجاڑنا ؛ ازدواجی زندگی بگاڑ لینا.
گَھر کِھیر تو باہَر بھی کِھیر
آسودہ حال کی باہر بھی خاطر داری ہوتی ہے ، خوش حال باہر بھی سراہا جاتا ہے.
گَھر گانو
وہ گان٘و جو دیس مکھ یا دیس پانڈیوں کو شاہانِ سلف سے بطور معافی عطا ہوا جس میں وہ اپنا گھر بناکر رہتے ہیں.
گَھر گِرَسْت / گِرَہسْت
گھر کا انتظام چلانے والا ، گھر کے کام کاج میں دلچسپی لینے والا ، قابل اعتماد.
گَھر گِرَسْتی / گِرَہستی
۱. انتظام خانہ داری ، گھریلو کام ، گھر بار کے کام کاج.
۲. گھر کا اسباب ، گھر کی چیزیں ، گھرداری ، گھر گرہستی سب کچھ رما جما لُٹ گیا.
گَھر گِرْنا
گھر تباہ ہونا.
گَھر گنگا آئی
محنت کے بغیر مطلب حاصل ہوگیا.
گَھر گَئی
خانہ خراب ، نگوڑی ؛ رانڈ ، بیوہ.
<
۲۳
۲۴
۲۵
۲۶
۲۷
۲۸
۲۹
۳۰
۳۱
>