( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳  
  1. قُبُول کَرْوانا

    بات منوا لینا ، اقرار کروانا ؛ بات یا راز اُگلوانا ، قبولوانا.
     

  2. قُبُول کُنَنْدَہ

    قبول کرنے والا.
     

  3. قُبُول ہونا

    قبول کرنا(رک) کا لازم.
     

  4. قَبُولْنا

    ۱. ماننا ، اقرار کرنا ، تسلیم کرنا.
    ۲. واضح کرنا ، بتا دینا ؛ (پوشیدہ بات یا راز وغیرہ کا) انکشاف کرنا.
    ۳. تسلیم کرنا ؛ منظور کرنا ، ہاں کرنا ، بولنا ، بات کرنا.
     

  5. قَبُولْوالینا / قَبُولْوانا

    اقرار کروانا ؛ منوانا ؛ جرم تسلیم کروانا ؛ بات کہلوانا.
     

  6. قَبُول

    کھچڑی سے مختلف چنے کی دال اور چاول کا ایک پکوان جس میں ایک حصّہ چنے کی دال اور دو حصے چاول ہوتے ہیں ، گھی میں بُھون کر پکایا جاتا ہے.
     

  7. قُبُولِیُّت

    ۱. قبول ہونا ، مستجاب ہونا.
    ۲. پسندیدگی ؛ قبول عام ؛ مقبولیت.
    ۳. ماننا ، تسلیم کرنا ، رضا مندی .
    ۴. (کاشت کاری) پٹے کا اقرار نامہ جو کاشتکار کی طرف سے بحقِ زمین٘دار لکھا جاتا ہے.
     

  8. قُبُولِیُّت ِ عام /عامَّہ

    عام مقبولیت ، پسند عام ، عوامی مقبولیت.
     

  9. قُبُولِیُّت کی گَھڑی

    دعا کے قبول ہونے کا وقت ، نیک ساعت.