( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷       >
  1. گَھر آئے پِیر نہ پُوجے باہر پُوجَن جا

    قابو کے وقت کام نہ کرے پھر تدبیر کرتا پھرے ، وقت پر کام نہ کرنا پھر تدبیریں کرتے پھرنا ، گھر آئی دولت کو چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش کرنا.
     

  2. گَھر آئے کُتّے کو بھی نَہیں نِکالْتے

    اگر اپنے گھر کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ اور ذلیل سے ذلیل آدمی بھی آئے تو اس کی بھی خاطر مدارات کی جاتی ہے
     

  3. گَھر آئے کی شَرم / لاج

    گھرپر آنے کا پاس و لحاظ ، مہمان کا پاسِ خاطر.
     

  4. گَھر آئے ناگ نَہ پوجے بانی پُوجَن جائے

    گھر آئی دولت چھوڑ کر دوسری جگہ تلاش میں جانا ، موجودہ نفع چھوڑ کر غائب کی امید پر جانا
     

  5. گَھر آیا نہ پُوجیے بَمّی پُوجَن جا

    جو موجود ہو اس کو کھوکر پھر اس کی تلاش
     

  6. گَھر بار

    گھر اور گھر کا ساز و سامان ، مال و متاع ، بال بچے ؛ کنبہ.
     

  7. گَھر بارْبَسانا

    گھر آباد کرنا.
     

  8. گَھر باربَسنا

    گھر آباد ہونا ، شادی ہونا.
     

  9. گَھر بار تمھارا ہے کوٹھی کُٹْھلے / کوٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگانا

    جھوٹی باتوں سے کسی کا دل خوش کرنا.
     

  10. گَھر بار چھوڑْنا

    خانہ ویران ہونا ، گرہستی کے سب تعلقات ، چھوڑنا ، دیس چھوڑنا.