( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴ نتائج (۰سیکنڈ )
نِکاح شِغار
اپنی بہن یا بیٹی دے کر دوسرے کی بہن یا بیٹی سے بغیر مہر کے نکاح کرنا ، بغیر مہر کے بٹہ سٹہ یا وٹہ سٹہ کی شادی ۔
نِکاح صَحِیح
(فقہ) وہ نکاح جو شرعی حیثیت سے جملہ ارکان پر پورا اترے ، قانونی اور شرعی طور پر درست نکاح ۔
نِکاح صَغِیر/صَغِیرٰ ہ
(فقہ) کمسن بچوں کا نکاح ، نابالغ بچے یا بچی کا نکاح ۔
نِکاح فاسِد
رک : نکاح باطل ۔
نِکاح َفسخ َکرنا
نکاح توڑ دینا ، عقد باقی نہ رکھنا ۔
نِکاح َفسخ ہونا
نکاح فسق کرنا (رک) کا لازم ، نکاح ٹوٹ جانا ۔
نِکاح فُضُول
(فقہ) ایسا نکاح جو ولی کے علاوہ کوئی دوسرا شخص کردے ۔ ایسا نکاح موکل کی اجازت پر موقوف رہے گا اگر اس نے اجازت دے دی تو نافذ رہے گا ورنہ کالعدم قرارپائے گا ۔
نِکاح فُضُولی
رک : نکاح فضول ۔
نِکاح کِتابیَہ
ایسا نکاح جو ان غیرمسلم عورتوں سے کیا جاتا ہے جو اہل کتاب ہوں ۔
نِکاح کَرانا
شادی کرانا ، عقد کرانا ۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>