( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۷۲ نتائج (۰سیکنڈ )
پَکّا کَرْنا
۱. ( سبق کو) خوب رواں کرنا ، ذہن نشین کرنا .
۲. ( کسی کام کے لیے ) مستعد اور تیار کرنا ، ہمت بن٘دھانا.
۳. مضبوط کرنا ، کڑا کرنا ، سخت بنانا (دل وغیرہ).
پَکّا کُنواں
پُختہ کن٘واں ، وہ کن٘واں جو سطح آب سے اوپر جگت تک این٘ٹوں سے تعمیر کیا گیا ہو.
پَکّا کھاتا
رک : پکّا چٹّھا .
پَکّا کھانا
(ہندو) پکوان (تیل یا گھی میں تلا ہوا) ؛ اہل ہنود میں برادری کو جو کھانا دیا جاتا ہے اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں کچا اور پکا ، پکے میں پکوان اور مٹھائیاں شامل ہیں اور کچے میں روٹی چاول وغیرہ.
پَکّا گانا
(موسیقی) وہ گانا جو کسی اصلی اور بنیادی (شاستریہ ) راگ یا راگنی کے مقررہ اصول و ضوابط کے مطابق گایا جائے ، کلاسیکی موسیقی کے مطابق گانا.
پَکّا گوکْھرُو
( گوٹا سازی) دھنک کو موڑ کر چنے کے برابر پہل دار مخروطی شکل کی بنائی ہوئی گوٹے کی ایک قسم جو بغیر لاگ کے صرف دھنک سے بنائی جاتی ہے.
پَکّا گَھر
( لفظاً) مضبوط مکان ، پکّی حویلی ، (مجازاً) جیل خانہ ، بڑا گھر.
پَکّا مَکان
چھوٹے گج سے بنا ہوا پکّی این٘ٹوں کا مکان .
پَکّا مُلَمَّع
( مُلَمَّع کاری ) دھات کے برتن پر سونے یا چان٘دی کی قلعی کرنے کا قدیم طریقہ جس میں برتن کی سطح پر سونے یا چان٘دی کا ورق چڑھا کر سطح کے ساتھ وصل کر دیا جاتا تھا اور اس پر جلا کر دی جاتی تھی.
پَکّا ناچ
کلاسیکی ناچ ؛ کسی مقررہ اصلی اور بنیادی (شاستریہ) تال سر کے مطابق رقص.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
>