پہلے تو قرآن شریف کو پورا اور پکا کیا پھر اردو پڑھنا سیکھ لیا .
( ۱۹۲۰ ، لخت جگر ، ۱ : ۱۰۳ )
۲. ( کسی کام کے لیے ) مستعد اور تیار کرنا ، ہمت بن٘دھانا.
ہوا خوش ان کو پکا کرکے آیا
جہاں تھا وہ فروکش سب کو لایا
( ۱۸۶۱ ، الف لیلہ نو منظوم ، ۲ : ۳۶۸ )
۳. مضبوط کرنا ، کڑا کرنا ، سخت بنانا (دل وغیرہ).
ترے بسمل کے تڑپنے میں ہے لطف
دل کو پکا کر کے قاتل دیکھنا
( ۱۹۰۵ ، داغ ، یادگار داغ ، ۱۴۲ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .