۱. وہ پان جو بیل میں پک گیا ہو ، بیل کا پکا اور زرد پان.
ماما نے کہا ! پکے پان تو پیسے کے دو آتے ، اور یہاں اللہ رکھے آدھی ڈھولی روز کا خرچ ہے.
( ۱۸۶۸ ، مرآۃالعروس ، ۱۲۴ )
۲. (مجازاً) سن رسیدہ ، عمر طبعی کو پہن٘چا ہوا جس کی زندگی کا بھروسہ نہ ہو.
دور اندیشی کیوں نہ کیجیے
ہوگئے ابا جان پکے پان
( ۱۸۷۲ ، انشائے بشیر ، ۱۷۴ )
۳. پختہ کار ، جہاں دیدہ ، کار آزمودہ ؛ بہت ضعیف اور کم زور .
دختر رز سے تبھے گی کس طرح
یہ جوان ہے ، شیخ پکّا پان ہے
( ۱۹۰۵ ، داغ ، یادگار داغ ، ۱۷۹ )
[ پکّا + پان (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .