( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵  
  1. چُھٹّی دِلانا / دِلْوانا

    چھٹی دینا (رک) کا تعدیہ.
     

  2. چُھٹّی دینا

    ۱. رخصت دینا ، اجازت دینا ،کسی کام یا مصروفیت سے فارغ کرنا ، آزادی یا فرصت دینا.
    ۲. موقوف کرنا ، برطرف کرنا
     

  3. چُھٹّی دُھلائی

    بغیر پابندی کی دھلائی جس میں کام کرنے اور اجرت پانے کے لیے دن کی تعداد اور کام کی مقدار مقرر نہ ہو ، جتنا کام اتنے دام ، جب کرنا تب پانا.
     

  4. چُھٹّی کَرْنا

    خاتمہ کرنا ؛ پیچھا چھڑانا ؛ جھگڑا چکانا ؛ برطرف کرنا ؛ نکال دینا ؛ رخصت دے دینا ، رخصت لے لینا، کام پر جانا ؛ موقوف کر دینا .
     

  5. چُھٹّی مارْنا

    ۱. (مرغ بازی) لڑائی میں مرغ کا الگ الگ وہ کر ہٹ ہٹ کر حریف کے جسم پر حسب موقع جگہ جگہ ضرب مارنا .
    ۲. چھٹی کرنا ، کام پر نہ جانا ؛ کسی ترکیب سے رخصت حاصل کرنا.
     

  6. چُھٹّی مِلْنا

    رک : چھٹی پانا.
     

  7. چُھٹّی مِلی

    چھٹی پائی ، خوب چھوٹے ، چلو فراغت پائی
     

  8. چُھٹّی مَنانا

    چھٹّی کا دن (سیر و تفریح وغیرہ میں) گزارنا ، کام کاج نہ کرنا ، آرام کرنا .
     

  9. چُھٹّی ہوئی

    قصہ ختم ہوا ؛ جھگڑا چکا.
     

  10. چُھٹّی چَھٹے

    چھٹا (رک) کی مغیّرہ حالت ، تراکیب میں مستعمل .