( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۴۱ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹   ۱۰   ۱۱       >
  1. دِساوَر بھیجْنا

    مال کو برآمد کرنا ، باہر کسی دوسرے شہر یا ملک کو اپنا تجارتی مال بھیجنا.
     

  2. دِساوَر تیز ہونا

    (تجارت) بیرون ملک سے آنے والے تجارتی مالک کی قیمت بڑھ جانا یا طلب میں زیادتی ہونا.
     

  3. دِساوَر چَڑْھنا

    دوسرے ملک یا شہر میں کسی چیز کی مانگ ہونا ، تجارتی مال کا باہر کے مطالبے پر برآمد کرنا ، دساور کو مال لادنا ، مال بھرنا .
     

  4. دِساوَر ہونا

    برآمد ہونا ، باہر بھیجا جانا.
     

  5. دِساوَری

    ۱. دِساوَر کا ، باہر کا ، وہ مال جو باہر کا ہو یا باہر بھیجا جائے.
    ۲. عمدہ پان کی ایک قسم.
    ۳. کبوتر کی ایک قسم.
     

  6. دَسائِس

    سازشیں ، جعل سازیاں ، دھوکے بازیاں.
     

  7. دَسْبَنْد

    وہ رقم مراد ہے جو بعوض آبِ تالاب کاشتکاروں سے لی جاتی ہے.
     

  8. دَسْپَنا

    چمٹا ، آگ یا ان٘گارا پکڑنے کا آلہ ، دست پناہ.
     

  9. دَسْت

    ۱. ہاتھ ، پنجہ.
    ۲. چوپائے کے اگلے دو پاؤں دست کہلاتے ہیں.
    ۳. (مرغانِ شکاری کے لیے تعداد کے اظہار کے موقع پر) جیسے : یکدست جرہ ، یکدست باز وغیرہ.
    ۴. خلعت ؛ زِرہ.
    ۵. (پیمائش) شاہجہاں کے زمانے کا پیمانہ ، ایک ماپ.
    ۶. کوئی مکمل چیز جیسے مکان ، دفتر ، اصطبل وغیرہ ؛ نوبت ، دفعہ ، موقع ؛ دستہ ؛ ہاتھ کی شکل کا پتّا ؛ پنجۂ مرجان ؛ وہ جگہ جہاں سب سے عزیز مہمان کو بِٹھائیں ؛ گدیلا جس پر وہ بیٹھے ؛ وزیرِاعظم ؛ طاقت ، قوت ؛ خُوبی ، فضیلت ، برتری ؛ فتح ؛ فائدہ ؛ طریقہ ، طور ؛ پہلو ، طرف ؛ اِختتام ، حد ؛ کام ، پیشہ ؛ محنت ؛ برابر ، ہم پلّہ ؛ پاسے کا ہاتھ ؛ مالگزاری جو حقیقت میں اکٹھی کی جائے ، بندوبست کے خلاف جو مقرر کی جائے.
    ۷. صفتِ قدرت کو کہتے ہیں.
     

  10. دَسْت اُتار

    کُشتی کا ایک دان٘و جو اس طرح پر ہے جب حریف اپنا بایاں ہاتھ کندھے پر رکھے تو دوسرے کو چاہیے کہ اپنے بائیں ہاتھ کو وہ اپنے گلے کی طرف لَا کر حریف کے بائیں ہاتھ کی کلائی یا پنجہ پکڑے اور داہنا پیر بڑھا کر حریف کے بائیں پیر کے پنجے پر رکھ کر داہنا ہاتھ حریف کے بائیں بازو پر سے لے جاکر اس کی گردن پر تھپکی دے یا پکڑ لے اور بائیں ہاتھ سے حریف کی کلائی یا پنجے کو اپنی گردن سے موڑتا ہوا اُتار کر بائیں طرف کھینچے اور داہنے ہاتھ سے گردن کو کھینچے.