آزاد منش فقرا کے ایک فرقے کا نام جس کے بانی رسول شاہ نامی ایک دروش کامل تھے ، اور آخری پیر خواجہ نجیب الدین عرف شاہ فدا حسین تھے جنھوں نے ۱۸۵۹ ء میں بمقام الور وفات پائی . ان کا مزار اور تکیہ چنبیلی باغ (دہلی) میں ہے جو رسول شاہیوں کی گدی کے نام سے مشہور ہے. اس فرقے کے لوگ چار ابرو کا صفایا کرتے ، ایک غرقی یعنی لنگوں باندھنے اور شراب کو حلال سمجھتے ہیں ، یہ لوگ اکثر عالم اور فاضل ہوتے ہیں
(ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)
مابین حد مشرق و شمالی لندہ بازار مکان رسول شاہیوں کا ہے
(۱۸۶۴، تحقیقات چشتی ، ۵۷۸)
وہ ابتدائی عمر سے رسول شاہی فقیر ہو گئے تھے
(۱۸۹۶، سیرت فریدیہ ، ۵)
کسی نے کہا جوگی ہیں ، کسی نے کہا رسول شاہی فقیر ہیں مگر جو کچھ ہیں ستار کے فن میں کامل ہیں
(۱۹۳۳، فراق دہلوی ، لال قلعہ کی ایک جھلک ، ۵۴)
اس فرقہ کی سرگرمیوں کے بارے میں جستہ جستہ واقعات ملتے ہیں بعض مورخین نے اسے امام شاہی لکھا ہے اور بعض نے رسول شاہی
(۱۹۷۳، فرقے اور مسالک ، ۲۷۰)