وہ شخص جو دوست بن کر دُشمنی کرے ، چھپا ہوا دشمن ، مارِ آستین .
کیا کیجیے خوش چشموں کے پہلو میں ہیں دشمن
گرگِ بغلی بھی ہیں چکاروں کے برابر
(۱۸۵۲ ، کلیات منیر ، ۲ : ۴۲۳)
رکھتے ہیں نفس دشمن آغوشِ پرورش میں
گرگِ بغل ہم اپنی گودی میں پالتے ہیں
(۱۸۷۸ ، سخن بے مثال ، ۵۶)
اک دوست نما دشمن پہلو سے لگا پایا
دل گرگِ بغل نکلا دشمن کا پتہ پایا
(۱۹۲۶ ، فغان آرزو ، ۲۲۶) .
[ گرگ + بغل (رک) / + ی ، لاحقۂ صفت ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .