پُرانا اور بوڑھا بھیڑیا ؛ (مجازاً) پرانا خرانٹ ، پرانا تجربہ کار (بُرے معنوں میں) ، بہت بڑا مکّار .
گو وہ ہیں گرگِ کہن سل یہ بھولے بھالے
جنگ بھالوں کی بھی گویا ہیں یہ دیکھے بھالے
(۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۳ : ۳۸۰) .
المدد اے تکیہ گاہِ اُمتّاں ! روحی فِداک
گو سفندوں کے ترے گرگِ کُہن رہبر بنے
(۱۹۳۷ ، نغمۂ فردوس ، ۱ : ۱۷۸) .
[ گرگ + کہن (رک) ، سال ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .