جس کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ہو ، جس میں ترمیم و تنسیخ یا اضافہ ہوگیا ہو ۔
نظرثانی شدہ جلد اول ۱۹۶۴ میں دوبارہ چھاپ دی گئی تھی
(۱۹۷۵ ، حرفے چند ، ۱۹۹)
اپنے نظرثانی شدہ تخمینہ ۔۔۔۔۔ کے لیے باضابطہ ترامیم مع متعلقہ اندراجات اگر ضروری ہوں جاری کردے
(۱۹۸۹ ، سرکاری خط و کتابت ، ۸ : ۱۳۰)
[ نظرثانی + ف : شدہ ، شدن = ہونا]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .