۔ صاحب موصوف نے مجھے اس بات کی ضرورت سجھائی کہ میں اپنے سابقہ بیان پر جو جہاد کے متعلق تھا نظرثانی کروں
(۱۸۸۴ ، تحقیق الجہاد ، ۱۶۰)
شاہی مزدور کمیشن کی رائے ہے کہ کوئی تین سال کے عرصے میں قانون مزدور سبھا پر نظرثانی کی جائے
(۱۹۴۰ ، ہمارے مزدور ، ۳۹)
انسان کو قدیم طرزِحکومت کے تصور پر نظرثانی کرنا ہوگی
(۱۹۶۴ ، پاکستانی کلچر ، ۱۱۳)
چھپنے سے قبل ان پر نظرثانی کرلی جائے
(۱۹۱۷ ، العصر ، ۲ : ۲۷۰)
ماہرین کو اس بات کا بھی اعتراف ہے کہ اس نسخے پر نظرثانی کی گئی ہے
(۱۹۹۵ ، نگار ، کراچی ، مارچ ، ۹۵) ۔
