سودا کو کہتے ہیں کہ ہے اس سے مصاحبت
کتنا غلط یہ حرف بھی مشہور ہوگیا
توطن انھوں نے اپنا قصبہ نارنول میں کیا ، اس سبب سے نارنولی مشہور ہوئے ۔
(۱۸۰۱ ، باغ اردو ، ۲۱) ۔
بہت سی غلط فہمی پھیلانے والی باتیں مشہور ہوئیں ہیں
۔ (۱۹۷۳ ، احتشام حسین ، اردو ادب کی تنقیدی تاریخ ، ۱۶۳) ۔
آپ گلی ڈنڈا کھیلنا کیوں برا سمجھتے ہیں ، آپ کا گلی ڈنڈا اب بھی گاؤں میں مشہور ہے ۔
(۱۹۹۶ ، افکار ، کراچی ، اگست ، ۱۹) ۔
رانجھا تھا بھابیوں کے ستم کا جلا زن سے بدظن اگر تھا تو حیرت ہے کیا
بولا عورت کے وعدہ پہ کیا بھولنا ذات عورت کی مشہور ہے بیوفا