علم میں حلم میں جود و کرم و ہمت میں
ہے وہ یکتاے زمانہ سرِاقدس کی قسم
(۱۸۷۲ ، مرآۃ الغیب ، ۳) ۔
اس عہد کے یکتائے زمانہ مہندس و ریاضی داں تھے ۔
(۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۳ : ۴۴) ۔
مولوی حافظ غلام حسین ۔۔۔۔۔ تجرید تفرید ، توحید میں یکتائے زمانہ تھے ۔
(۱۹۵۲ ، تاریخ مشائخ چشت ، ۵۶۰) ۔
شرکت ایک قسم کا عیب ہے اور یکتائی صفت کمال ہے ، چنانچہ جب کسی کی مدح کی جاتی ہے تو یہی کہا جاتا ہے کہ آپ یکتائے زما نہ ہیں ، بے مثل اور بے نظیر ہیں ۔
(۱۹۸۵ ، ادیان و مذاہب کا تقابلی مطالعہ ، ۴۲۷) ۔