گھرے ہوے ابر کا ٹکڑے ہو کر پھیلنا ، بادل کا تتربتر ہوجاتا ، بادل کا دور ہونا .
اس عرصے میں بادل پھٹ گیا اور چاند نکل آیا .
( ۱۸۰۲، باغ و بہار ، ۵۵ )
بادل پھٹا ہجوم ہٹا چھٹ گئی گھٹا
پھر تو چلی وہ تیغ کہ لاشوں سے رن پٹا
( ۱۹۲۷، مراثی نسیم ، ۳ : ۱۳۶ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .