قرآن پاک کے بائیسویں پارے میں سورۂ احزاب کی وہ آیت جس میں اہلِ بیت رسول کی پاکیزگی اور طہارت کا ذکر ہے. ( متن آیت : اِنَّما یُریدُ اللہُ لِیُذْہِبَ عَنْکُمُ الّرِجْسَ اَہْلَ الْبَیتِ و یطَہِّرَ کُمْ تَطْہِیْراً )
نہ ہو مزاج مقدس کو تیرے رنج کبھی
بحق سورۂ اخلاص و آیت تطہیر
(۱۸۷۹، دیوان عیش ، آغا جان ، ۳۵)
طراز آیت تطہیر تھا عطا کی طہارت میں
مشابہ خود تھا میم فاطمہ کی پاک صورت میں
(۱۹۳۸، بستان تجلیات ، ۱۱)
[ آیت + تطہیر (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .