( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. شَقّ ِ صَدْر

    اس سے مراد وہ واقعہ ہے جب فرشتے نے رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسالم کا سینۂ مبارک چاک کر کے تمام لوث و کدورتِ بشری سے پاک و صاف کیا تھا ، شرح صدر
     

  2. شَقّ ِ قَمَر

    رک : شق القمر
     

  3. شَقّ کَرْنا

    ۱. پھاڑنا، درز ڈالنا، ٹکڑے کرنا، چاک کرنا
    ۲. (سائنس) بھاری تیل کو توڑ کر ہلکا بنانا، ایک طریقہ جس میں بھاری تی کو بہت دباؤ کے تحت سخت حرارت پہنچائی جاتی ہے جس سے بھاری تیل شق ہو کر ہلکے تیلوں میں تبدیل ہو جاتا ہے اور پھر یہ تیل پٹرول کی طرح اندرونی احتراقی انجنوں میں چلانے کے کام آتا ہے اور پٹرول کا کام دیتا ہے.
     

  4. شَقّ ہونا

    پھٹنا، شگاف پڑنا
     

  5. شِقّ

    ۱. (i) ٹکڑا ، حصّہ، جزو، شاخ
    (ii) کسی ریاست یا صوبے وغیرہ کا حصہ ، ضلع یا تحصیل وغیرہ
    ۲. سمت، طرف جانب
    ۳. قسم ، صنف
    ۴. مقابل یا متبادل صورت، جواب.
    ۵. پخ، جھگڑا، دِقّت.
    ۶. (قانون) قانون میں دفعہ کا ایک حصّہ
    ۷. نصف کسی چیز کا، اس قدر جتنا کہ جانور ایک طرف بوجھ اٹھاتا ہے؛ پہاڑ کی ایک طرف؛ بھائی ، دوست؛ مشکل، تکلیف، محنت، تھکاوٹ؛ فکر، ایک بلا جو نصف انسان کے برابر ہوتی ہے
     

  6. شِقّ دار

    ایک عہدے دار جو عہدِ شیر شاہی میں مالگزاری کا محصول وصول کرنے پر متعین ہوتا تھا، تحصیل دار
     

  7. شِقّ دار

    مشکل، تکلیف دہ؛ غیر معین؛ نامعلوم؛ حیران یا پریشان کرنے والا
     

  8. شِقّ داری

    شق دار کا کام یا عہدہ
     

  9. شِقّ لَگانا

    پخ لگنا، جھگڑا نکالنا
     

  10. شِقّ لَگْنا

    پخ لگنا