( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. شِقّ نِکالْنا

    جھگڑا نکالنا ؛ شبہہ کرنا ؛ کوئی نئی بات جھگڑا شروع کرنے کے لیے نکالنا ؛ عیب نکالنا
     

  2. شِقّ وار

    ترتیب وار
     

  3. شِقاق

    اختلاف، گروہ بندی، مخالفت، دشمنی، نفاق
     

  4. شُقاق

    ۱. کنار ہائے مقعد کا پٹھنا؛ بالوں کا جھڑنا؛ بال جھڑنے کی بیماری
    ۲. (طب) گھوڑے کے پان٘و کا ایک مرض جس میں جگہ جگہ سے سُم پھٹ جاتا ہے اور گھوڑا چلنے سے تقریباً معذور ہو جاتا ہے.
    ۳. (جراحی) عضو کی باریک اور تنگ سی درز خاص کر دماغ کے پردوں کا درمیانی نشیب
     

  5. شُقاق ُ الرَّحْم

    (قبالت) رحم کا شگاف، رحم کی ساخت میں شگاف پڑنا ، رحم کی پھٹن
     

  6. شقَاقُل

    (طب) شلجم یا جنگلی گاجر کے قسم کی ایک جڑ جو چھوٹی گاجر کے مشابہ سفید مائل بہ زردی اور لیسدار ہوتی ہے مزہ قدرے شیریں ہوتا ہے قدیم سے دوا کے طور پر مستعمل ہے، دو دھالی، لاط : (Anemone Coronaria)
     

  7. شَقاوَت

    ۱. بدبختی، نحوست (سعادت کی ضد)
    ۲. سختی، سنگدلی
     

  8. شَقائِق

    ۱. لَالۂ صحرائی، گلِ لالہ، سرخ رنگ کا خوبصورت پھول
    ۲. (کنایۃً) لالی، سرخی
    ۳. شگاف
     

  9. شَقائِق ُ النُّعْمان

    ۱. لالے کی ایک قسم جو بہت سرخ ہوتا ہے، لالۂ حمرا، لاط : Asparagus Racemosus
    ۲. حیواناتِ جوفیہ کی ایک قسم جس کے جسم میں ایک جوف ہوتا ہے اور اس میں غذا رہتی ہے اس کا پورا نام شقائق النعمان بحری ہے.
     

  10. شَقائِق ِ نُعْمان

    رک : شقائق النعمان.